کراچی؛: ( رپورٹ محمد حسین سومرو) ویسٹ، منگھوپیر پولیس نے لاپرواہی سے ڈرائیونگ کے دوران شہری کو زخمی کرنے والے ٹینکر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔
واقعہ نادرن بائی پاس پر پیش آیا جہاں تیز رفتار ٹینکر (نمبر K-5868) نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماری، جس کے نتیجے میں ایک شہری شدید زخمی ہو گیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ڈرائیور غلام نبی ولد نواب علی کو موقع سے گرفتار کر لیا اور حادثے میں ملوث ٹینکر کو قانونی تحویل میں لے لیا۔
زخمی ہونے والے شخص کی شناخت عبداللہ کے نام سی ہوئی ہے جس کو فوری طور پر طبی امداد اور دیگر قانونی کاروائی کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
گرفتار ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے اور مزید تفتیش کے لئے متعلقہ تفتیشی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔