کراچی : رپورٹ محمد حسین سومرو
پولیس نے موقع سے مار پیٹ / بدتمیزی کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ کیپٹن (ر) فیضان علی، ایس ایس پی کیماڑی۔
آج بوقت 1400 بجے شیرشاہ محمدی روڈ پر 5 اشخاص نے پولیو ڈیوٹی پر مامور ایریا سپروائزر بنام غزالہ نور سے بدتمیزی اور پولیو ورکر بنام فرقان نور کو اسٹنٹ کمشنر سائیٹ کی موجودگی میں مار پیٹ کی۔
اسی دوران قریب موجود تھانہ شیرشاہ پولیس موبائل نے واقع میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ دو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
گرفتار ملزمان کی شناخت 1- عابد آفریدی، 2- عامر آفریدی اور 3- حسنین کے ناموں سے ہوئی۔
ملزمان کے خلاف کار سرکار میں مداخلت، مار پیٹ و بدتمیزی کرنے پر تھانہ شیرشاہ میں مقدمہ الزام نمبر 17/2025 بجرم دفعہ 147/149/186/353/337A(I)/504/506/34 ت پ درج کیا گیا۔
فرار ملزمان کی تلاش و مزید تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔