کراچی : رپورٹ : :محمد حسین سومرو
عزیز بھٹی پولیس نے ڈالمیاں کے قریب کارروائی کر کے بین الصوبائی اسمگلر ملزم عبیداللہ عرف طور ولد حاجی عبدالباری کو گرفتار کرلیا، جبکہ کار ڈرائیور فرار۔
ملزمان کی کار میں خفیہ طور پر موجود ساڑھے دس کلو سے زائد *(10970 گرام)* اعلیٰ کوالٹی کی چرس اور نقدی رقم برآمد کرلی گئی۔
ملزمان کے زیرِ استعمال کار نمبری BLK-698 کو ضابطے کے تحت قبضہ پولیس میں لے لیا گیا۔
ملزمان کے خلاف کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹینس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔
گرفتار ملزم نے دورانِ تفتیش کراچی کے مختلف علاقوں میں منشیات سپلائی/فروخت کرنے کا انکشاف کیا۔
گرفتار ملزم کا سابقہ کرمنل ریکارڈ حاصل کیا جا رہا ہے، جبکہ فرار ساتھی ملزم کی تلاش جاری ہے۔