کراچی : رپورٹ محمد حسین سومرو :
ملزمان گلشن چورنگی کے قریب شہریوں سے اسلحہ کے زور پر موبائل فونز چھین کر فرار ہورہے تھے۔
اطلاع ملتے ہی پولیس نے ملزمان کا تعاقب کیا اور کے ڈی اے مارکیٹ کے قریب دونوں ملزمان کو بروقت گرفتار کیا۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو عدد غیر قانونی پسٹلز بمعہ ایمونیشن اور چھینے ہوئے 05 عدد موبائل فونز برآمد ہوئے۔
گرفتار ملزمان کے زیرِ استعمال موٹرسائیکل کو بھی ضابطے کے تحت قبضہ پولیس میں لے لیا گیا ہے۔
گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں، ملزمان کا کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔
گرفتار ملزمان نے دورانِ انٹیروگیشن تھانہ عزیز بھٹی اور مبینہ ٹاؤن کے علاقے میں موبائل فون اسنیچنگ کی کئی وارداتوں کا انکشاف کیا ہے، جس کی تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔
گرفتار ملزمان میں سکندر علی رحمان ولد فضل الرحمان اور علی ولد سرفراز شامل ہیں۔