کراچی : رپورٹ :: محمد حسین سومرو
ضلع کیماڑی پولیس کی جانب سے سندھ رینجرز اور اسپیشل برانچ کے ہمراہ ہمہ وقت دو مختلف مقامات پر سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن کئے جارہے ہیں۔
سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن علاقہ تھانہ سائیٹ اے (باوانی چالی/ پٹھان کالونی) اور علاقہ تھانہ ڈاکس (مچھر کالونی ) کے علاقوں میں کئے جارہے ہیں۔
مشترکہ کومبنگ آپریشن حالیہ دہشتگردی کی لہر / تھریٹ الرٹ کے تناظر میں شرپسند و جرائم پیشہ عناصر کی نشان دہی / سرکوبی کے لئے کئے جارہے ہیں۔
علاقے کے داخلی و خارجی راستوں کو سیل کرکے گھروں، گرموداموں، ہوٹلوں و دیگر مقامات کو چیک کیا جارہا ہے۔
آپریشنز میں متعلقہ ایس ڈی پی اوز کی سربراہی میں ڈویژنل ایس ایچ اوز، رینجرز، لیڈیز اسٹاف، انٹیلیجنس اسٹاف، اسپیشل برانچ اور بھاری نفری شریک ہے۔
دوران آپریشنز مشتبہ اشخاص کا کریمنل ریکارڈ بائیومیٹرک ویریفیکیشن کے ذریعے چیک کیا جا رہے ۔