
ڈیرہ غازی خان(رانا فیصل سے)
تین ڈاکو نزد گلشن اعجاز کالونی واردات کی نیت سے موجود تھے۔۔
پولیس کے موقع پر پہنچنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کر دی۔۔
کانسٹیبل زاہد حسین (621/C) کے دائیں کلائی میں گولی لگی۔۔
ایک شہری کو پسلی میں اور کانسٹیبل شہباز (5472/PC) کے دائیں انگلی میں گولی لگی۔۔
پولیس کی جوابی فائرنگ پر مسلح ڈاکو فرار ہوگئے۔۔
ڈی پی او ڈیرہ غازی خان سید علی موقع پر پہنچے اور حالات کا جائزہ لیا۔۔
ڈی پی او سید علی اور ایس پی بختیار احمد خان علامہ اقبال اسپتال میں زخمی اہلکاروں کی عیادت کی۔۔
بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت دی گئی۔۔
کانسٹیبل شہباز کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔۔
شہر بھر میں ہائی الرٹ، چھاپے اور سرچ آپریشنز شروع کر دیے گئے۔۔
ڈی پی او سید علی: حملہ آوروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔۔