خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) لاہور کے سینیئر صحافی میاں سرفراز بطور سینیئر ایگزیکٹو پروڈیوسر نیو ٹی وی پروموٹ ہوگئے، خوشاب کے صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار ۔ لاہور سے تعلق رکھنے والے میاں سرفراز کا تعلق سینیئر اور کہنہ مشق صحافیوں میں ہوتا ہے ۔ اللہ تعالی ا نے آپ کو اعلی ا صلاحیتیں ودیعت کی ہیں ۔ بطور سینیئر پروڈیوسر پبلک نیوز، نیوز پروڈیوسر دنیا نیوز اور رن ڈاون پروڈیوسروقت ٹی وی آپ کی گرانقدر صحافتی خدمات ہیں ۔دریں اثناء خوشاب سے سینیئر صحافیوں راجہ نور الہی عاطف، سیٹھ ثمر سلطان ،ایم نوردین، ملک محمد حیات جوئیہ، ملک غلام جیلانی وڈھل، مہر ضرار احمد اختر،محمد خالد جاوید اعوان اور تصور عباس بھٹی سمیت دیگر نے سینیئر صحافی میاں سرفراز کو بطور سینیئر ایگزیکٹو پروڈیوسر نیو ٹی وی ترقی پانے پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کی مزید شاندار کامیابیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔