خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) عید کے ایام میں عوامی ریلیف کے لیے اسسٹنٹ کمشنر تحصیل نورپورتھل ڈاکٹر ہارون احمد شیراز کا گرانفروشی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ، عوامی، سماجی حلقوں کا تحصیل انتظامیہ کو زبردست خراج تحسین ۔ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر تحصیل نورپورتھل ڈاکٹر ہارون احمد شیراز نے عید الفطر کے ایام میں عوام کو معیاری اشیاءے روزمرہ کی فراہمی مقررہ نرخوں پر یقینی بنانے کے لیے تحصیل بھر میں گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا ، اسسٹنٹ کمشنر نے بیف اور مٹن سمیت دیگر روزمرہ اشیاء کے من مانے نرخ وصول کرنے والوں کے خلاف کوئیک ایکشن لیتے ہوئے انہیں جرمانے عائد کیے اور وارننگ بھی جاری کی ۔ ڈاکٹر ہارون احمد شیراز نے نورپور، رنگپور بگھور ،آدھی کوٹ، شاہوالہ، پیلووینس اور چن سمیت تحصیل کے دیگر دیہات کا خصوصی وزٹ کر کے گرانفروشوں کے خلاف ایکشن لیا ۔اسسٹنٹ کمشنر نے مختلف علاقوں میں غیر قانونی گیس ریفلنگ، پٹرول اور ڈیزل ایجنسیوں کے خلاف بھی قانونی کاروائی کی ۔ ڈاکٹر ہارون احمد شیراز نے عید کے ایام میں نورپور شہر سمیت دیگر نواحی مواضعات میں صحت و صفائی کے نظام کا جائزہ لینے کے لیے تواتر سےدورے کئے اور عملہ صفائی کو ضروری ہدایات جاری کیں۔