سرگودھا(بیورورپورٹ)ایکسل لوڈ لمٹ کے خلاف ہڑتال آٹھویں روز بھی جاری۔سٹون ٹرانسپوٹرز سپلائرز وکریشر مالکان کا شدید احتجاج پل گیارہ سٹون ٹرانسپورٹ یونین کے دفتر سے احتجاجی ریلی نکالی گئی۔جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی ریلی فیصل آبارروڈ سے ہوتی ہوئی ڈی سی دفتر کے سامنے ختتام پذیر ہوئی اور وہاں پر پٹرولنگ پولیس اور سیکرٹری آر ٹی کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے سرپرست اعلی’ سٹون ایکشن کمیٹی خان عبدالوحید خان صدر سٹون ٹرانسپورٹ یونین چوہدری بابر اکرم ڈھونڈا صدر سپلائرز ایسوسی ایشن چوہدری پرویز مسعود باجوہ صدر ٹرک اونرایسوسی ایشن چنیوٹ چوہدری جاوید سلیم گجر چوہدری رضوان نادر گجر میاں شفیق بھولا چوہدری اکرم گجر حاجی اکرام اللہ نیازی صدر لائن اڈا یونین چوہدری امجد گجر مرزارضوان بیگ ودیگر نے کہا کہ ہمارے جائز مطالبات کی منظوری تک ہڑتال جاری رہے گی۔اور اگر پل گیارہ سٹون ٹرانسپورٹروں سے ناروا رویہ بند نہ کیا گیا کہ احتجاج پورے پنجاب میں کیا جائے گا۔سٹون ٹرانسپورٹر وسپلائرز اور کریشر مالکان کے ڈی سی سرگودھا کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم کے ساتھ ہونے والے مذاکرات بے نتیجہ ختم ہوگے اور ہڑتال بدستور جاری ہے۔اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری موجودتھی۔ایس ایچ او تھانہ عطاشہید انسپکٹر افضل گوندل اور انچارج پولیس چوکی پل گیارہ سب انسپکٹر اسامہ اسد جٹ بھی موجود تھے