کراچی : رپورٹ :: محمد حسین سومرو
کراچی: ملزمان کو علاقہ تھانہ گارڈن کی حدود سے گرفتار کیا گیا.
کراچی: ملزمان کی شناخت احمد رضا اور محمد ولید کے ناموں سے ہوئی ہے, ملزمان پیشہ سے موٹر سائیکل مکینک ہیں.
کراچی: ملزمان کے قبضہ سے 2 چوری شدہ موٹر سائیکلز جن میں سے 1 مختلف حصوں میں کھلی ہوئی ہے, چیسس اور موٹر سائیکلوں کے مختلف حصے برآمد.
کراچی: ملزمان نے انکشاف کیا کہ ملزمان اب تک درجنوں سے زائد موٹر سائیکلیں چوری کر چکے ہیں.
کراچی: ملزمان کو ٹارگٹڈ بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا, ملزمان اکثر اوقات پارکنگ میں کھڑی موٹر سائیکلیں چوری کرتے تھے.
کراچی: ملزمان موٹر سائیکل چوری کرکے ان کو مختلف حصوں میں کھول کر ان کے پارٹس بیچا کرتے تھے.
1.برآمدہ موٹر سائیکل نمبری KPT-0503 تھانہ گارڈن کی سرقہ ہے.
2.برآمدہ موٹر سائیکل تھانہ بریگیڈ کی سرقہ ہے.
کراچی: ملزمان اس سے قبل مختلف تھانہ جات کے مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکے ہیں.
کراچی: ملزمان سے دیگر ساتھیوں کے متعلق پوچھ گچھ جاری.
کراچی: نیز مزید قانونی کاروائی کیلئے ملزمان کو AVLC حکام کے حوالے کیا جا رہا ہے.