ننکانہ صاحب( بیورورپورٹ ) ننکانہ صاحب ریسکیو 1122 ہائی الرٹ، تمام وسائل متحرک تفصیلات کے مطابق پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 کو موجودہ صورتحال کے پیش نظر مکمل طور پر ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام وسائل کو فعال کر دیا گیا ہے جبکہ تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ مو¿ثر کوآرڈینیشن جاری ہے ریسکیو 1122 حکام کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی سروسز کی بلاتعطل فراہمی کے لیے تمام ریسکیورز مکمل طور پر تیار ہیں اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر ممکنہ حد تک یقینی بنایا جائے گا۔