ننکانہ صاحب ( بیورورپورٹ) پاکستان مرکزی مسلم لیگ ڈسٹرکٹ ننکانہ صاحب کے شعبہ خواتین ونگ کے زیرِ اہتمام بھارتی جارحیت کے خلاف اور پاکستان آرمی سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ”پاکستان زندہ باد ریلی“ کا انعقاد کیا گیا,یہ ریلی حرا چوک سے شروع ہو کر میلاد چوک گول چکر تک پہنچی اور بعد ازاں حرا چوک میں اختتام پذیر ہوئی,ریلی میں بڑی تعداد میں خواتین نے شرکت کی جنہوں نے ہاتھوں میں قومی پرچم اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر بھارت کے خلاف نعرے درج تھے شرکاءنے پاک فوج کے سپہ سالار اور جوانوں سے یکجہتی کے اظہار کے طور پر جنرل حافظ عاصم منیر کی تصاویر بھی اٹھا رکھی تھیں،میلاد چوک میں خطاب کرتے ہوئے خواتین رہنماو¿ں نے کہا کہ ہم اپنی عظیم افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہیں۔ بھارت نے رات کے اندھیرے میں مریدکے سمیت مختلف مقامات پر حملے کر کے نہ صرف شہریوں بلکہ مساجد کو بھی نشانہ بنایا ہے ان مظالم میں خواتین، بچے اور معصوم شہری شہید ہوئے جن کا حساب بھارتی حکومت کو دینا ہوگاہماری افواج ان قربانیوں کا بدلہ ضرور لیں گی،شرکاءنے ریلی کے دوران پرجوش انداز میں ”پاکستان زندہ باد، پاک آرمی زندہ باد اور ”کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگائے جس سے فضا جذبہ حب الوطنی سے گونج ا±ٹھی،ریلی کے دوران ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سکیورٹی کے بہترین انتظامات کیے گئے تھے جس پر شرکاءنے انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔