کراچی : رپورٹ : محمد حسین سومرو
آئی جی پی سندھ غلام نبی میمن اور ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج طارق رزاق دھاریجو کے احکامات پر ایس ایس پی ٹھٹہ ڈاکٹر محمد عمران خان کی جانب سے ضلع بہر میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے سختی سے سنیپ چیکنگ کا انعقاد کیا گیا.
دوران مہم ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے غیر لائسنس یافتہ ڈرائیورز سمیت بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف سخت کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے چھوٹی بڑی متعدد مختلف اقسام کی گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور چنگچی رکشوں کو تحویل میں لے کر تھانوں پر منتقل کیا گیا۔
اس حوالے سے ضلع کے تمام ایس ڈی پی اوز نے اپنے متعلقہ ایس ایچ اوز کے ہمراہ ضلع کے داخلی اور خارجی راستوں اور شاہراہوں پر ناکہ لگا کر ہر آنے جانے والے گاڑیون کی چیکنگ کی گئی۔
اس موقع پر ایس ایس پی ٹھٹہ نے عوام الناس کے لئے اپنے پیغام میں کہا کہ افسران بالا کے احکامات پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں، بغیر لائسنس موٹر سائیکلیں و گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف کارروائیوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔ لحاظہ ٹریفک قوانین کا احترام کریں اور خلاف ورزیوں سے اجتناب کریں، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیورز کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اس حوالے سے پولیس سے تعاون کریں اگر کوئی پولیس افسران یا جوان آپ سے گاڑی کے کاغذات یا ڈرائیونگ لائسنس طلب کرے تو فوراً دِکھائیں۔