لاڑکانہ : ( رپورٹ : محمد حسین سومرو) تھانہ لاشاری کی حدود ولیداد گابر روڈ پر گشت پر معمور پولیس کا جرائم کے ارادے سے کھڑے ڈاکوؤں سے مقابلہ۔
دونوں اطراف فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار،اسلحہ برآمد۔
زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت ھادی بخش ولد آدم شر رہائشی تحصیل گڑھی یاسین کے طور پر ہوٸی ہے۔
فرار ڈاکوؤں کی تلاش جاری،مقابلے والی جگہ مزید نفری روانہ۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق مذکورہ ڈاکو سنگین نوعیت کی وارداتوں/مقدمات میں ملوث ہے.
زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کا مزید کرمنل رکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔
ایس ایس پی لاڑکانہ جناب احمد چودھری صاحب QPM,PSP نے متعلقہ ایس ایچ او تھانہ لاشاری انسپیکٹر غلام سرور گوندل اور ان کی ٹیم کے لیے انعامات و اعزازات کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔