ننکانہ صاحب (بیورورپورٹ) ہسپتال لے جاتے ہوئے خاتون نے ایمولینس میں بچے کو جنم دے دیا تفصیلات کے مطابق واربرٹن سے ریسکیو 1122 کنٹرول روم میں ایک ڈیلیوی کیس کی کال موصول ہونے پر ریسکیو 1122 کا پیرامیڈیکل سٹاف بروقت وہاں پہنچا۔ ریسکیو 1122 عملہ حاملہ خاتون کو ایمبولینس میں طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال کی جانب جا رہا تھا کہ اچانک راستے میں خاتون کی حالت خراب ہو گئی اور ڈیلیوری کا وقت قریب آ پہنچا ریسکیو عملہ نے ایمبولینس روک کر پیشہ ورانہ مہارت سے ڈیلیوری کروائی اور خاتون کے ہاں بچی نے جنم لیا زچہ و بچہ کی حالت بہتر بتائی گئی اور ریسکیو عملہ نے زچہ و بچہ کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال ننکانہ صاحب منتقل کر دیا وہاں موجود لیبر روم میں ڈاکٹرز نے ریسکیو 1122 پیرا میڈیکل اسٹاف کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی اور شاباش دی۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار نے انسانیت کی خدمت کرنے اور دونوں زندگیوں کو بحفاظت ہسپتال منتقل کرنے پر رول ماڈل قرار دیا۔