ننکانہ صاحب (بیورورپورٹ) تیز رفتار موٹر سائیکل اور کار کے تصادم میں ایک خاتون سمیت 4افراد شدید زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق مڑھ بلوچاں روڈ پر علی آباد سٹاپ کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل اور کار میں تصادم کے نتیجہ میںایک خاتون سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے حادثہ کی اطلاع پا کر ریسکیو 1122 کے عملہ نے وہاں پہنچ کر زخمیوں کو ریسکیو 1122 عملہ نے طبی امداد کرنے کے بعد تحصیل ہسپتال منتقل کر دیا ، زخمیوں میں 30 سالہ حنا، 7 سالہ راحول، 35 سالہ ساگر اور 12 سالہ میکائیل شامل ہیں۔