ننکانہ صاحب (بیورورپورٹ) باباگورونانک ہاکی اکیڈمی کے زیراہتمام ہاکی کے گراس روٹ لیول پر فروغ کے لئے کام کرنے والے تمام ہیروز کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ہیرو پروگرام کا آغاز کر دیا گیا, اس پروگرام کے تحت ملک بھر سے قومی کھیل ہاکی کے فروغ کے لئے گراس روٹ لیول پر کام کرنے والے گمنام ہیروز کو بابا گورونانک ہاکی اکیڈمی ننکانہ صاحب کے پلیٹ فارم سے بھرپور پذیرائی دی جائے گی, پروگرام کے منتظمین سید غلام مجتبیٰ شاہ, اسد عباس اور علی رضا اور دیگر کی طرف سے ایسے ہیروز سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی ایک تصویر اور مکمل نام و پتہ بابا گورونانک ہاکی اکیڈمی کی انتظامیہ کو بھجوائیں جنہیں بابا گورونانک ہاکی اکیڈمی اپنی ویب سائٹ اور تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر خراج تحسین پیش کرے گی۔ بابا گورونانک ہاکی اکیڈمی کی زیر اہتمام ایک شاندار ہاکی ٹورنامنٹ 13-11 اپریل 2025 تک فیصل آباد میں کھیلا جائے گا جو کہ فیصل آباد ہاکی ایسوسی ایشن اور بابا گورونانک ہاکی اکیڈمی ننکانہ صاحب کے باہمی تعاون سے منعقد کروایا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کو ایک لاکھ روپے جبکہ دوسری پوزیشن پر پچاس ہزار روپے انعام دیا جائے گا۔