گجرات : ( ای این آئی) تفصیلات کے مطابق مورخہ02مارچ2025 شام تقریباً 5:10 بجے، راسب گروپ کے چھ افراد اپنے گاؤں ڈنگہ خورد جا رہے تھے۔ جب وہ بھاگو اڈہ سے ویگو ڈالہ پر گاؤں ڈنگہ خورد کی طرف روانہ ہوئے تو اختر گروپ پہلے سے گھات لگائے بیٹھا تھا۔ جیسے ہی ان کی گاڑی میانہ چک گاؤں کے قریب پہنچی، اختر گروپ نے فائرنگ کر دی۔ اس حملے میں پانچ افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ چھٹا زخمی ہسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گیا۔حملہ آور ملزمان کی فائرنگ سے ان کا اپنا ایک ساتھی، مجرم اشتہاری ظہور احمد عرف جوری جو کہ قتل کے متعدد مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گیا۔ ظہور احمد عرف جوری ایک بدنام زمانہ ڈکیت اور قاتل تھا۔ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں تین چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، جو بھرپور انداز میں چھاپے مار رہی ہیں۔ مجرموں کی گرفتاری کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، جن میں ہیومن انٹیلیجنس اور جدید سائنسی ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ باقی ملزمان کی گرفتاری بہت جلد متوقع ہے۔ڈی ایس پی کھاریاں سرکل شاہد محمود گجر
ufg7tm