ننکانہ صاحب (بیورورپورٹ) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں 2024 میٹرک, ایف اے , آئی کام اور سرٹیفیکیٹ کورسز کے امتحانات 3 مارچ سے شروع ہوں گے, امتحانات کے دوران شفافیت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا, ریجنل ڈائریکٹر فیاض خان صحرائی, تفصیلات کے مطابق ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی شیخو پورہ ریجن فیاض خان صحرائی نے بتایا کہ سمسٹر خزاں 2024 کے میٹرک، ایف اے, آئی کام, اوپن کورسز اور سرٹیفیکیٹ کورسز کے پروگراموں کے فائنل امتحانات ملک بھر میں ایک ساتھ 3 مارچ سے شروع ہو رہے ہیں جو11 اپریل تک جاری رہیں گے, یونیورسٹی کی طرف سے طلباءکی آسانی کے لیے ڈیٹ شیٹ یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر فراہم کردی گئی ہے, رول نمبر سلپس کا پرنٹ طلبہ اپنے سی ایم ایس پورٹل سے حاصل کر سکتے ہیں, انہوں نے بتایا کہ تمام متعلقہ طلباﺅ طالبات کو بذریعہ موبائل میسج بھی امتحانات کی اطلاع دی جا چکی ہے, شیخو پورہ اور ننکانہ صاحب کے اضلاع میں 11 امتحانی مراکز قائم کردئیے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دوران امتحانات شفافیت کو ہر صورت یقینی بنانے کے لئے وائس چانسلر کی بنائی گئی خصوصی کمیٹیاں اور موبائیل انسپکٹرز امتحانی مراکز کے دورے کریں گے,جبکہ وہ خود بھی تمام مراکز کے سرپرائز وزٹ کریں گے۔