گجرات (شاہد بیگ سے)پولیس تھانہ ڈنگہ نے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث دو رکنی گینگ گرفتار کرلیا
گینگ سے مال مسروقہ 8لاکھ 50ہزار نقدی اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ 2پسٹل 30بور،موٹر سائیکل برآمد ۔۔۔
ذرائع کے مطابق گجرات پولیس کا ضلع بھر میں چوروں اور ڈاکوؤں کے خلاف بڑا آپریشن جاری ہے۔ جس میں ڈی ایس پی کھاریاں سرکل شاہد محمود کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ ڈنگہ فہد الرحمن اور انچارج چوکی سٹی ڈنگہ ASIمہر جباراحمدنے خصوصی آپریشن کرکے روڈ رابری کی وارداتیں کرنے والا دو رکنی خطرناک گینگ ٹریس کرکے گرفتارکرلیا۔ گرفتار ملزمان میں ذیشان صدیق اور محمد نعمان سکنائے ضلع گوجرانوالہ شامل ہیں جن کے قبضہ سے مال مسروقہ 8لاکھ 50ہزار نقدی اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ 2پسٹل 30بور اور موٹر سائیکل برآمد کرلیا گیا۔ ملزمان تھانہ ڈنگہ کے علاقہ میں روڈ رابری کی وارداتوں میں ملوث تھے جنہیں پولیس ٹیم نے جدید سائنسی ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ مہارت سے ٹریس کرکے گرفتار کیا ہے۔ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے گجرات پولیس پوری طرح متحرک ہے۔