سرگودھا(رپورٹ ڈویژنل بیورو)سرگودھا ستقلالینز افطار ڈنر رائل پام گالف ایند کنٹری کلب لاہور میں منعقد استقلالینز لاہور چیپٹر نے گورنمنٹ گریجویٹ کالج آف کامرس سرگودھا کے سابق طلبہ (استقلالین) کے اعزاز میں ایک پرتکلف افطار ڈنر کا اہتمام رائل پام گالف اینڈ کنٹری کلب لاہور میں کیا جس کی صدارت صدر استقلالین لاہور چیپٹر ملک غلام مرتضیٰ نے کی افطار ڈنر میں پنجاب بھر سے استقلالینز نے شرکت کی اس موقع پر استقلالین عہدیداران ملک صفدر کنڈان، چوہدری آصف وڑائچ ،میاں محمد شفیق، وسیم اعجاز پراچہ، طاہر صدیقی ،رمضان جبار، ملک ظفر، راؤ عثمان، رائے عمر اشرف بھٹی، سلیم اختر. رانا محمد عثمان نے پنجاب بھر سے آئے ہوئے شرکا کا شکریہ اداکرتے ہوئے اپنی مادر علمی اور اس کے موجودہ طلباء کے لئے ہر طرح کی خدمات پیش کرنے کا اظہار کیا استقلالین لاہور چیپٹر کی طرف سے موجودہ و سابق پرنسپلز و پروفیسر صاحبان پروفیسر محمد حفیظ راہداری، پروفیسر راؤ شوکت علی، پروفیسر نوفل ممتاز، پروفیسر رانا خالد محمود، پروفیسر محمد احسان الحق، پروفیسر جلیل اختر،پروفیسر ڈاکٹر غلام علی بھٹی ،پروفیسر الطاف چیمہ ،پروفیسر قمرجاوید، پروفیسر محمد اعجاز احمد، پروفیسر رانا اشرف، پروفیسر مبشر صدیقی، پروفیسر رانا محمد اشفاق اور فوکل پرسن پروفیسر ملک مدثر کو پھولوں کے گلدستے اور سوینئیر(استقلالین کیلنڈر) پیش کئے گئے افطار ڈنر میں شرکت کرنے والے سابق طلبہ میں میجر جنرل یوسف مجوکہ، رانا محمد عثمان خان چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کے علاوہ محکمہ صحت، کارپوریٹ سیکٹر، سرکاری نیم سرکاری اداروں میں کلیدی عہدوں پر فائز ملک اور قوم کی خدمت کرنے والے سابق طلباء شامل تھے.