نوشہرہ فیروز : ( محمد حسین سومرو) امروز، ایس ایس پی نوشھروفیروز سنگھار ملک کی جانب سے رمضان المبارک اور عیدالفطر کے سلسلہ میں میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، میٹنگ میں تمام مقاطب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء کرام نے شرکت کی.
اس موقع پر ایس ایس پی نوشھروفیروز کا کہنا تھا کہ امن و امان کے قیام میں آپ لوگوں کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے، امن و امان میں خلل ڈالنے والے لوگ کبھی بھی اپنے علاقے و قوم سے مخلص نہیں ہوسکتے. علماء کرام ، پولیس اور عمائیدین کو اپنے علاقے اور قوم کی بقاء و سلامتی کے لیے مل جل کر چلنا ہے، علمائے کرام امن کے سفیر ہیں، قیام امن میں ان کی خدمات قابل تعریف ہیں. امن وامان اور مذہبی ہم آہنگی کے حوالے سے علماء کرام کا کردار ہمیشہ مثالی رہا ہے، تمام تر مسائل افہام و تفہیم سے حل ہوتے رہے اور آئندہ بھی امن کی مثالی فضاء اسی طرح قائم رہے گی.
میٹنگ کے دوران ضلع نوشھروفیروز میں امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنے کیلئے تجاویز بھی لی گئی اور ان پر عملدرآمد کا عزم کیا گیا. میٹنگ کے تمام شرکاء نے باہمی بھائی چارے اور ہم آہنگی کی فضا کو برقرار رکھنے میں ضلع پولیس کے ساتھ ہر طرح سے تعاون کی یقین دہانی کروائی.