رحیم یار خان: انڈین آرمی کی سیز فائر خلاف ورزی، ضلع میں دوبارہ ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا
شہری اپنے گھروں ، کاروباری مراکز و عمارتوں کی اضافی لائٹس بند رکھیں
شہری غیر ضروری سفر سے گریز کرتے ہوئے اپنے گھروں میں رہیں
ضلع کے تمام امدادی اداروں کو ہائی الرٹ اور ہسپتال میں ڈاکٹرذ و عملہ کو پابند کر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر خرم پرویز
شہری بغیر خوف زدہ ہوئے ، حفاظتی اقدامات پر عمل درآمد کریں۔ ڈپٹی کمشنر خرم پرویز
افواہوں اور خوف و ہراس پھیلانے والی خبروں پر کان نہ دھریں ۔ ڈپٹی کمشنر
غیر مصدقہ خبروں کو آگے پھیلانے سے گریز کریں ۔ ڈپٹی کمشنر
خبروں کی تصدیق کے لیے صرف سرکاری ذرائع پر انحصار کریں۔ ڈپٹی کمشنر
اس کے علاوہ بہاولپور، کراچی، مظفر آباد اور دیگر شہرپر بھی بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری۔
لگتا ہے کہ صرف سانس لینے اور سامان آگے پیچھے کرنے کے لیے جیسے ان کا ائیر ڈیفنس سسٹم لوکیٹ ہو گیا تھا اور کسی حد تک تباہی کے بعد مفلوج بھی ہو گیا تھا کی جگہ تبدیل کرنے کے لیے مودی نے سیزفائر کا جھانسہ دے کر وقت حاصل کیا ہے۔ معاملات شاید ابھی بھی حسب سابق ہی دکھائی دے رہے ہیں۔
لیکن پاکستان جاگ رہا ہے ۔اس بات کو انڈیا جانتا ہے ۔