راولپنڈی : بیورو رپورٹ
بھارت اب ہمارے جواب کا انتظار کرے : ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہناتھا کہ بھارت کو اپنی ننگی جارحیت کو جاری رکھتے ہوئے اس نے کچھ دیر قبل اپنے طیاروں سے فضاء سے زمین پر میزائل داغے ہیں، نور خان بیس ، مرید بیس اور شور کوٹ بیس کو نشانہ بنایا گیاہے ، اب تک کی اطلاعا ت کے مطابق الحمدواللہ ایئر فورس کے تمام اثاثے محفوظ ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت نے افغانستان میں میزائل داغے ہیں اور ڈرونز کا حملہ کیاہے ، بھارت پاگل پن اور مکاری کے ذریعے پورے خطے کو خطرناک جنگ کی طرف دھکیل رہاہے ، نہ ہم تمہاری طاقت اور نہ مکاری سے مرعوب ہونے والی قوم ہیں ،ہمارے جواب کا انتظار کرو۔