کراچی : رپورٹ/ڈاکٹر حماد احمد شاہ/
تھیلیسمیا کا طب یونانی میں نباتاتی علاج کے موضوع پر تذکارحکمت کی باوقار تقریب
محترمہ صائمہ غیاث نے اپنی تحقیق پیش کی جبکہ مہمان خصوصی محمد رفیع کھرل چئیرمین حمایت اسلام طبیہ کالج کمیٹی اور صدارت ڈاکٹر عبدالحنان صدر پائم نے کی
حکیم راحت نسیم سوہدروی ، طبیبہ نبیلہ عمران، حکیم سجاد زخمی، حکیم اسحاق سلطان اور دیگر کا خطاب
لاہور( اردو گلوبل نیوز حکیم رفعت نسیم ) علوم فنون کو عصری تقاضوں سے ہم اہنگ اور سائنس کی کسوٹی سے گذارنا بہت ضروری ہے ورنہ یہ اپنی اہمیت کھو دیتے ہیں اس طرح طب یونانی / مشرقی میں تحقیق کے عمل کو اگے بڑھا کر ہم طب کو مزید فروغ دے سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار حکیم عبدالحنان صدر پائم نے ہمدرد مرکز لاہور میں تذکار حکمت لاہور کی تقریب سے صدارتی خطاب کرتے ہوے کیا اس موقع پر طبیبہ صائمہ غیاث اسٹنٹ پروفیسر فکلیٹی اف ایسٹرن میڈ یسن ہمدرد یونیورسٹی نے تھیلیسیا کا طب یونانی میں علاج پر اپنا تحقیقی مقالہ پیش کیا حکیم راحت نسیم سوہدروی نے کہا کہ تذکآر حکیم حکیم ڈاکٹر اور سائنس کا مشترکہ پلیٹ فارم ہے تا کہ تینوں طبقات اتحاد فکری سے مسئلہ صحت حل کریں یہ شہید حکیم محمد سعید کا قائم کردہ فورم ہے جس کے بہترین نتائج سامنے ارہے ہیں بمحمد رفیع کھرل چئیرمین طبیہ کالج حمایت الاسلام کمیٹی نے ہمدرد اور پائم کی طب کے لئے خدمات کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ حمایت الاسلام طبیہ کالج میں اس طرح کی تحقیق کی جاے گی تقریب میں امین حفیظ ، اعجاز مفتی امداد قریشی حکیم ڈاکٹر فیصل حیدر حکیم مصطفی بیگ حکیم سجاد زخمی حکیم میاں سعید حکیم غلام مصطفی حکیم اصف چشتی حکیم فرحان خنیف حکیم اسحاق سلطان میاں خلیل حکیم حسن مرتضی حکیم محمد دین حکیم طاہر سعید حکیم فضل امین حکیم عثمان چشتی حکیم صغیر خان حکیم نوید یوسف طبیبہ نبیلہ عمران ودیگر معروف اطبا نے شرکت کی