کراچی : رپورٹ : محمد حسین سومرو
مسلح ملزمان کا گلشن بہار کے قریب شاہین فورس سے سامنا ہوا تو ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔ طارق الٰہی مستوئی
پولیس نے ملزمان کا تعاقب جاری رکھا اور تارا پیلیس کے قریب موجود پولیس اہلکاروں سے ملزمان کا ایک بار پھر سامنہ ہوگیا۔
دوطرفہ فائرنگ کے تبادلے کے بعد 01 ملزم شیان ولد یونس زخمی حالت میں گرفتار، جبکہ 02 ساتھی ملزمان فرار ہوگئے جوکہ ممکنہ طور پر زخمی ہیں۔
ملزمان کی اندھا دھند فائرنگ کی زد میں آکر 45 سالہ راہگیر شہری محمد علی ولد محمد قاسم بھی زخمی ہوگیا۔
زخمی حالت میں گرفتار ملزم سے اسلحہ بمعہ ایمونیشن، چھینے گئے 05 موبائل فونز اور نقدی رقم برآمد ہوئی ہے۔
زخمی راہگیر شہری اور زخمی ملزم کو فوری طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، ضابطے کی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہیں، فرار ملزمان کی تلاش جاری ہے ۔