کراچی : رپورٹ : محمد حسین سومرو
منشیات فروشی، موٹر سائیکل لفٹنگ اور گٹکا فروشی میں ملوث پانچ ملزمان گرفتار۔ ایس ایس پی کیماڑی۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک کلو سے زائد منشیات، مسروقہ موٹر سائیکل اور گٹکا ماوا برآمد۔ کیپٹن (ر) فیضان علی۔
پہلی کاروائی میں غلام حسین نامی منشیات فروش کو اسپارکو روڈ سے گرفتار کیا گیا۔
ملزم کے قبضے سے بوقت گرفتاری 1010 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کیا گیا۔
دوسری کاروائی میں موٹر سائیکل لفٹنگ کی وارداتوں میں ملوث سنگین خان اور اسامہ نامی ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
ملزمان کے قبضے سے تھانہ شیرشاہ کے مقدمہ 43/25 بجرم دفعہ 381A کی سرقہ شدہ موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔
تیسری کاروائی میں منشیات فروشی میں ملوث سرفراز نامی ملزم کو حب ریور روڈ سے گرفتار کیا گیا۔
ملزم کے قبضے سے بوقت گرفتاری 165 گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کیا گیا۔
چوتھی کاروائی میں ثناءاللہ نامی گٹکا سپلائر کو مشرف کٹ حب ریور روڈ سے گرفتار کیا گیا۔
ملزم کے قبضے سے بوقت گرفتاری 86 عدد پڑیاں مضحر صحت گٹکا ماوا برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا۔