کراچی : رپورٹ : محمد حسین سومرو
پی آئی بی کالونی پولیس نے خفیہ اطلاع پر دو مختلف کارروائیوں کے دوران دو ملزمان کو گرفتار کیا۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے 25 گرام اعلیٰ کوالٹی کی آئس، تیار مضرِ صحت گٹکا ماوا اور فروختگی کی رقم برآمد کرلی گئی۔
گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے ہیں، ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے تفتیشی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔
گرفتار ملزمان میں کاشف ولد جمیل اور عظیم خٹک ولد ارشاد علی شامل ہیں، گرفتار ملزمان کے سابقہ کرمنل ریکارڈ کے متعلق معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔