کراچی : رپورٹ : محمد حسین سومرو : اے وی ایل سی کراچی نے ماہ رمضان المبارک میں کراچی کے شہریوں کی گاڑیوں کی حفاظت اور وھیکل لفٹنگ کی وارداتوں میں مزید کمی کے لئے کار لفٹنگ کی وارداتوں کے کرائم پیٹرن کو مدنظر رکھ کر کراچی شہر سے باھر جانے والے EXIT ROUTS پر 24 گھنٹے مخصوص اوقات میں مختلف مقامات پر چیکنگ کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔
گاڑیوں کے چوری ہونے کے بعد عام طور پر انہیں جلد از جلد شہر سے باہر منتقل کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ چیکنگ کے ذریعے چوری شدہ گاڑیوں کی بروقت شناخت اور برآمدگی ممکن ہو گی اور گاڑیوں کی غیر قانونی نقل و حرکت پر قابو پایا جا سکے گا۔