حیدرآباد ( ای این آئی): جی سی یونیورسٹی حیدرآباد کے دوسرے کانووکیشن کی پروقار تقریب جمعرات کے روز منعقد ہوئی، جس میں مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے 270 طلبہ کو ڈگریاں دی گئیں۔
تقریب کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طیبہ ظریف نے کی، جنہوں نے فارغ التحصیل ہونے والے طلبہ اور ان کے والدین کو مبارکباد پیش کی۔
اپنے خطاب میں پروفیسر ڈاکٹر طیبہ ظریف نے کانووکیشن کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ دوسرے کانووکیشن کو جامعہ کے تعلیمی کیلنڈر کا ایک نہایت یادگار اور بامعنی موقع قرار دیا۔
انہوں نے فارغ التحصیل طلبہ کو تلقین کی کہ وہ اپنی تعلیم اور مہارت کو معاشرے کی ترقی کے لیے بروئے کار لائیں۔
انہوں نے جی سی یونیورسٹی حیدرآباد کی کامیابیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ علمی و تحقیقی میدان میں جدت اور اعلیٰ تعلیمی معیار کو فروغ دینے کے لیے کوشاں ہے۔
وائیس چانسلر نے مذید کہا کہ جی سی نے گذشتہ چند برسوں میں شاندار ترقی کی ہے، جس میں نئی شعباجات اور فکلٹی کا قیام، پی ایچ ڈی اساتذہ کی میرٹ پہ بھرتیاں، طلبا و طالبات کے لیئے اسکالرشپس، آرٹیفشل انٹیلیجنس اور ڈجیٹل لیبارٹریز کا قیام، ٹیسٹنگ سروسز، ڈجیٹلائیزیشن آف دی پراسسز، ماسٹر پلان کا ائپروول، نئی کئمپس میں ترقیاتی کام کا آغاز اور نئی اکیڈمک و ایڈمن بلاکس کی تعمیر، بین ال اقوامی کانفرنسز اور انڈسٹریز کے ساتھ لنکیجز اور بین ال اقوامی جامعات کے ساتھ معاہدے، طلبا کے عالمی ایکسچینج پروگرامز خصوصن افریکن طالب علموں کے لیئے اسکالرشپس شامل ہیں۔
ڈگریاں حاصل کرنے والے طلبہ کا تعلق انگریزی لئنگویج اور لٹریچر ، کمپیوٹر سائنس، ایجوکیشن، بوٹنی، کیمسٹری، زوالوجی، فزکس اور ریاضی کے شعبہ جات سے تھا۔
تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات نے شرکت کی، جن میں میئر حیدرآباد کاشف شورو اور وائس چانسلرز ڈاکٹر عبدالقدیر راجپوت، ڈینز، ڈائریکٹرز، فارغ التحصیل طلبہ کے والدین، اساتذہ اور دیگر معزز مہمانوں نے شرکت کی۔ میئر کاشف شورو نے طلبا و طالبات کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
تقریب کے اختتام پر فارغ التحصیل طلبہ نے ملک و قوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے اور تعلیمی اقدار کو برقرار رکھنے کا عزم کیا۔