سرگودھا(رپورٹ ڈویژنل بیورو)کڑانہ بار پبلک سکول میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کاشاندار انعقاد کیا گیا تقریب میں بچوں نے ٹیبلو پیش کیے اسلامی اور دنیاوی تعلیم کے بغیر معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا تعلیم کے ساتھ تربیت بھی بہت ضروری ہے مقررین کا تقریب کے شرکاء سےخطاب ۔تفصیلات کے مطابق کڑانہ بار پبلک سکول میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا شاندار انعقاد کیا گیا جس میں پوزیشن ہولڈرز طلبہ میں انعامات تقسیم کئے گئے تقریب سے خطاب کرتے ہوئےسابق ڈائریکٹر کنٹرولر امتحان چوہدری اکرم تارڑ، پرنسپل ہائی سکول چک سلطان آباد چوہدری نذیر، ڈائریکٹر کڑانہ بار پبلک سکول چوہدری اشرف طور ودیگر نے کہا کہ کڑانہ بار پبلک سکول کی شکل میں ایک پودا جو سالوں پہلے لگایا گیا تھا وہ آج ایک تناور درخت بن چکا ہے جوکہ علاقہ میں معیاری تعلیم کے فروغ کے لئے کوشاں ہے بہترین اسلامی و دنیاوی تعلیمات سے آراستہ ہےاور بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے بھرپور کردار ادا کررہا ہے۔
مقررین کا کہنا تھا کہ اسلامی اور دنیاوی تعلیم کے بغیر معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا تعلیم کے ساتھ تربیت بھی بہت ضروری ہے بچوں کی بہترین نشوونما اور ڈسپلن کے ساتھ تربیت کرنا بھی اہم فریضہ ہے۔سکول ہذا میں بچوں کی تعلیم کے ساتھ صحت کا بھی خیال رکھا جاتا ہے۔پوزیشن ہولڈرز سمیت تمام بچے ہماراقیمتی اثاثہ اور ملک کاسرمایہ ہیں انہوں نے ہی پڑھ کر ملک کی بھاگ ڈور سنبھالنی ہے۔اس موقع پر خواجہ یاسر قیوم،ساجد حسین تارڑ، اشرف بھٹی ،شہزاد احمد جرا، فاروق احمد بھٹی، احمد طور، چوہدری محمود احمد بورا،ظہیر احمد طور،چوہدری اخلاق اللہ چیمہ ،حاجی ریاض طور سمیت تعلیم سے وابستہ شخصیات ،صحافی وکاروباری شخصیات اور طلبہ کے والدین نےکثر تعداد میں شرکت کی۔