ڈیرہ غازی خان(رانا فیصل سے)پنجاب پولیس کی جراتمندانہ کارروائی، خوارجی دہشت گردوں کا ایک اور حملہ پسپا،
ڈی جی خان پولیس نے سرحدی چوکی لکھانی پر خوارجی دہشت گردوں کا گزشتہ 24 گھنٹوں میں دوسرا جبکہ رواں ہفتے میں تیسرا بڑا حملہ ناکام بنا دیا۔ 20 سے 25 دہشتگرد راکٹ لانچرز اور دیگر جدید اسلحے سے لیس ہو کر لکھانی چوکی پر حملہ آور ہوئے جنہیں تھرمل امیج کیمروں سے نشاندہی کرتے ہوئے جوابی کارروائی میں پسپا کیا گیا۔ سرحدی علاقے میں پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کا سرچ آپریشن جاری ہے،
پنجاب پولیس کا ہر جوان سینہ تان کر دہشت گردوں کا مقابلہ کر رہا ہے، ہم دشمن کو ان کے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ خیبر پختونخوا سرحد پر ہماری فورس ہر لمحہ چوکس ہے، اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن قدم اٹھایا جائے گا، آئی جی پنجاب عثمان انور