سرگودھا(رپورٹ ڈویژنل بیورو)انچارج وفاقی محتسب ریجنل آفس سرگودھا مشتاق احمد اعوان کو انچارج ریجنل آفس گوجرانوالہ تعینات کر دیا ٹرانسفر ہونے پر ریجنل آفس سرگودھا میں ان کے اعزاز میں افسران اور عملہ کی طرف سے الوداعی تقریب منعقد کی گئی ۔ تقریب میں شرکاء نےمشتاق احمد اعوان کی سرگودہا ریجن کے عوام کے لیے گرانقدرخدمات کو سراہا مشتق اعوان کی کاوشوں کی وجہ سے نئے قائم ہونے والے ریجنل آفس کے ذریعے عوام کو ملنے والے رلیف اور ادارے کے بارے مںی عوام کو بھرپور آگاہی ملی۔
اس موقع پر سٹاف کی طرف سے انہیں اعزازی شیلڈ بھی پیش کی گئی.