کراچی : ( رپورٹ : محمد حسین سومرو) ضلع کیماڑی اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل کا رات گئے موٹر سائیکل سوار مسلح ڈکیتوں سے مقابلہ۔
فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں جبکہ دوسرے کو بلا ضرب گرفتار کرلیا گیا۔ ایس ایس پی کیماڑی۔
پولیس پارٹی نے پاک کالونی KMC کٹ کے پاس موٹر سائیکل سوار دو مشتبہ اشخاص کو روکنے کی کوشش کی۔ کیپٹن (ر) فیضان علی۔
ملزمان نے رکنے کے بجائے پولیس پارٹی پر فائرنگ کرکے فرار ہونے کی کوشش کی جس پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ ایس ایس پی کیماڑی۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو عدد غیرقانونی پستول بمعہ ایمونیشن برآمد۔ کیپٹن (ر) فیضان علی۔
ملزمان کے قبضے سے بوقت گرفتاری فیروز آباد سے چوری شدہ موٹر سائیکل اور پانچ مسروقہ موبائل فون بھی برآمد ہوئے۔ ایس ایس پی کیماڑی۔
ملزمان سے برآمدہ موٹر سائیکل تھانہ فیروز آباد کے مقدمہ 828/24 بجرم دفعہ 381A کی مال مسروقہ ہے۔ کیپٹن (ر) فیضان علی۔
ملزمان کی شناخت عثمان ولد سلطان (زخمی) اور سلیمان ولد زیور شاہ کے ناموں سے ہوئی۔
ملزمان نے دوران انٹیروگیشن تھانہ پاک کالونی، سائیٹ۔ رضویہ، حیدری اور ناظم اباد کے علاقوں میں وارداتوں کا اعتراف کیا۔