کراچی : ( رپورٹ : محمد حسین سومرو) تھانہ سہراب گوٹھ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے بمقام لاسی گوٹھ نزد پرانی چوکی ایوب گوٹھ سہراب گوٹھ جو کہ ایک شخص بنام ساجن علی ولد محمد رمضان سے ڈکیتی کرہے تھے موقع پر موٹر سائیکل گشت پر معمور سہراب گوٹھ کی نفری پہنچ گئی ASIسجاد علی معہ ملازمان نے موقع پر ڈاکوؤں کو ہمراہی مدد ملازمان کے پکڑا اور شہری سے لوٹا ہوا سامان جس میں ایک موبائل فون ٹچ اور نقدی اور CNICکلر کاپی برآمد کی جو کہ شہری سے لوٹ رہے تھے جبکہ ایک ڈاکو بنام سردار ولی ولد عبدالنبی کے قبضہ سے ایک پستول 30 بور بمعہ 02 راؤنڈ براآمد کئے ملزمان بنام 1۔سردار ولی ولد عبدالنبی 2۔وارھے ولد گلشا عالم کو موقع پر گرفتار کیا۔
اسلحہ برآمدگی
ملزم سردار ولی سے ایک ضرب پستول 30 بور بمعہ 02 راؤنڈ لوڈ میگزین برآمد ہوا ۔
جنکے خلاف مقدمہ الزام نمبر 131/25 بجرم دفعہ 397/34 ت پ و 132/2025 بجرم دفعہ SAA 23iA قائم کیا ۔
مزید انٹیروگیشن جاری ہے ۔