کراچی : رپورٹ محمد حسین سومرو : کامیاب کاروائی کے دوران احسان اور نثار احمد نامی مسلح ملزمان گرفتار۔ ایس ایس پی کیماڑی۔
ملزمان کے قبضے سے دو عدد غیرقانونی پستول، تین موبائل فون و کیش برآمد۔ کیپٹن (ر) فیضان علی۔
ملزمان رئیس گوٹھ میں واقع کچا روڈ پر واردات کی نیت سے جھاڑیوں میں چھپ کر بیٹھے ہوئے تھے۔
ملزمان کو ایس ایچ او موچکو انسپکٹر ملک فیصل لطیف کی سربراہی میں چوکی انچارج موچکو فخر اقبال نے اسٹاف کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا
ملزمان کے خلاف سندھ آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔