کراچی : ( رپورٹ : محمد حسین سومرو)
تقریب میں ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس کراچی، جاوید عالم اوڈھو صاحب اور ٹریفک پولیس کے تمام ایس ایس پیز نے شرکت کی۔
تقریب کے دوران ایڈیشنل آئی جی کراچی نے *”کراچی روڈ ایکسیڈنٹ اینالیسس ٹیم” (KRAAT)* کے قیام کا باضابطہ افتتاح کیا۔
اس موقع پر ڈی آئی جی ٹریفک کراچی نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کی وجہ سے حادثات پیش آتے ہیں، اور عام طور پر حادثات کے بعد وجوہات کا درست تعین نہیں ہو پاتا تھا۔ اسی کے پیش نظر، “کراٹ” (KRAAT) کے نام سے ایک خصوصی یونٹ قائم کیا گیا ہے۔
• یہ یونٹ حادثات کی جائے وقوعہ کا معائنہ کرے گی اور شواہد اکٹھے کرکے حادثے کی وجہ معلوم کر گی تاکہ مستقبل میں ایسے حادثات کی روک تھام کے لیے حکمت عملی اختیار کی جا سکے۔
• حادثات کی روک تھام کے لیے مؤثر حکمت عملی ترتیب دیں گے تاکہ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کو کم کیا جا سکے۔
• اپنی جامع تجزیاتی رپورٹ مرتب کرکے متعلقہ اداروں کو ارسال کریں گے۔
یہ خصوصی ٹیم 10 ماہر اہلکاروں پر مشتمل ہوگی جو جدید سہولیات سے لیس ہوں گے۔ڈی آئی جی پی ٹریفک۔
ٹیم کے لیے منفرد یونیفارم متعارف کرایا گیا ہے۔ڈی آئی جی پی ٹریفک
ایک جدید موبائل ایپ کی تیاری بھی جاری ہے، جو حادثات سے متعلق فوری رپورٹنگ میں مدد دے گی۔ڈی آئی جی پی ٹریفک۔
ڈی آئی جی ٹریفک کراچی نے مزید کہا کہ گزشتہ اور رواں سال کے دوران موٹر وہیکل قوانین کی خلاف ورزی پر مؤثر کارروائیاں کی گئیں، جن میں:
• فینسی نمبر پلیٹس
• گرین نمبر پلیٹس ہوٹرز اور ریوالونگ لائٹس
پریشر ہارن ضبط کیے گئے اور اب انہیں تلف کرنے کا عمل جاری ہے۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حادثات کی روک تھام کے لیے یہ اقدام بہترین ہے اور شہریوں سے التماس ہے کہ وہ غیر قانونی آلات جیسے پریشر ہارن اور فینسی نمبر پلیٹس کے استعمال سے گریز کریں۔
مزید برآں، ان ممنوعہ اشیاء کی فروخت میں ملوث دکانداروں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی