کراچی : ( رپورٹ محمد حسین سومرو) تھا نہ شاہ لطیف ٹاؤن تفتیشی ٹیم ضلع ملیر کی بہترین کارکردگی 24 گھنٹے کے اندر اندر چھینا ہوا کنٹینر و مال ایکسپورٹ کوالٹی گارمنٹس برآ مد ملزم گرفتار
مورخہ 20.02.2025 کو تھا نہ شاہ لطیف ٹاؤن کی حدود منزل پمپ سے ٹرالر نمبری TLM 891 مع لوڈڈ مال 684 کارٹن نامعلوم اشخاص اسلحہ کے زور پر چھین کر فرار ہوگئے تھے۔
جس کا مقدمہ الزام۔نمبر 253/25 بجرم دفعہ 392/397/34 ت پ تھا نہ شاہ لطیف ٹاؤن میں مدعی مقدمہ اختر علی کی مدعیت میں درج ہوا تھا۔
وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی آ ئی جی پی ایسٹ زون عثمان غنی صدیقی ( PPM, QPM, PSP ) نے ایس ایس پی انویسٹیگیشن ضلع ملیر سلیم شاہ (پی ایس پی ) کی سربراہی میں تفتیشی ٹیم تشکیل دی۔
تفتیشی ٹیم ایس پی ملیر ڈویژن ،ڈی ایس پی ملیر سٹی، ڈی ایس پی انویسٹیگیشن ملیر سٹی، ایس آ ئی او شاہ لطیف ٹاؤن،ایس ایچ او شاہ لطیف ٹاؤن،تفتیشی افسر و دیگر افسران سمیت تکنیکی ٹیم پر مشتمل تھی۔
تفتیشی ٹیم نے تمام دستیاب وسائل کا استعمال جس میں سی سی ٹی وی فوٹیج ، تکنیکی وسائل و ہیو من انٹیلیجنس کا استعمال کرتے ہو ئے مقدمہ ہذا میں کنٹینر بلال چورنگی سے ریکور کیا۔
کنٹینر میں لوڈڈ مال 684 کارٹن ایکسپورٹ کوالٹی گارمنٹس لانڈھی 89 کے علاقے میں واقع گودام سے برآمد کیا گیا ۔
مقدمہ ہذا میں ملوث مرکزی ملزم راحیل ولد عبالرزاق، عدیل ولد عبدالرزاق کو بھی گرفتار کیا گیا ۔
مزید تفتیش جاری ہے۔