ننکانہ صاحب ( بیورورپورٹ ) بین ِ الاضلاعی ڈکیت گینگ کے سرغنہ سمیت4ڈاکو گرفتار ، لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ اور اسلحہ برآمد تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ننکانہ صاحب کے خصوصی احکامات پر جرائم پیشہ افراد کے جاری کاروائیوںکے دوران تھانہ صدر ننکانہ صاحب پولیس نے ایک منظم بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کے مرکزی سرغنہ نسیم کو تین ساتھیوں،رضوان، عمر اور غلام مصطفٰی کے ہمراہ گرفتار کر لیا،کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے دس لاکھ روپے سے زائد مالیت کی نقدی، مال مسروقہ اور اسلحہ برآمد کیا گیاپولیس ذرائع کے مطابق دوران تفتیش ملزمان کے خلاف ڈکیتی ورابری کی 27سے زائدوارداتوں کا سراغ ملا ہے ڈکیت گینگ ضلع ننکانہ صاحب کے علاوہ شیخوپورہ، فیصل آباد اور پنجاب کے دیگر اضلاع میں ڈکیتی و رابری کی وارداتوں میں ملوث رہاہے ڈی پی او سید ندیم عباس کا کہنا ہے، گینگ کی گرفتاری شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے عزم کا عملی ثبوت ہے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ہماری محنت جاری ہے اور عوام کی سلامتی اولین ترجیح ہے۔