ننکانہ صاحب ( بیورورپورٹ ) ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر و ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر تحریم رانا نے شہریوں کو دی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لینے کے لیے رورل ہیلتھ سنٹر واربرٹن کا دورہ کیا۔انہوں نے ڈاکٹرز و عملے کی حاضری سمیت ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور ہسپتال انتظامیہ کو علاج معالجے کی سہولیات میں مزید بہتری لانے کے احکامات جاری کیے۔بعد ازاں ڈویڑنل انفورسمنٹ آفیسر تحریم رانا نے گورنمنٹ پرائمری آفٹر نون سکول ٹیلاں میں اساتذہ و سٹوڈنٹس کی حاضری سمیت تعلیمی امور کا بھی جائزہ لیا۔انہوں نے سکول انتظامیہ کو صفائی ستھرائی کے معاملات بہتر بنانے کے احکامات بھی جاری کیے۔