ننکانہ صاحب ( بیورورپورٹ ) اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ صاحب عطیہ عنائیت کی سربراہی میں سرکاری اراضی کو ناجائز قابضین سے واگزار کروانے اور ناجائز تجاوزات کے خاتمے کے لیے قصبہ بڑا گھر میں گرینڈ آپریشن جاری ہے۔متعلقہ اداروں کے عملے نے ہیوی مشینری کے زریعے پکی اور عارضی تجاوزات کو گرا کر کروڑوں روپے کی سرکاری اراضی کو واگزار کروا لیا اور سامان اپنی تحویل میں لے لیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر عطیہ عنائیت نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیٹ لینڈ پر قبضہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا ، سرکاری اراضی کے تحفظ کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ قبضہ گروپوں سے سرکاری اراضی کا چپہ چپہ واگزار کروائیں گے۔اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن بلاتفریق جاری رہے گا۔تاجر برادری ناجائز تجاوزات کرنے سے گریز کرے اور نوٹسز کے باوجود عوامی گزرگاہوں کو بند کرنے والوں کو جیلوں میں ڈالا جائے گا ان کے ساتھ کسی بھی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔