لاڑکانہ : ( رپورٹ : محمد حسین سومرو) مختلف علاقوں سے (07) جرائم پیشہ ملزمان کو قانون کی گرفت میں لے لیا گیا ہے،
ایس ایس پی چوہدری
گرفتار ملزمان سنگین نوعیت کے مقدمات میں اشتہاری،روپوش و مطلوب ہیں، ایس ایس پی لاڑکانہ
جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری کاروائیوں کے دوران 03 عدد چوری شدہ موٹر سائیکلیں،ایک عدد چنگچی رکشہ،قیمتی موبائل فون اور چرس برآمد کر لیا گیاہے،
ایس ایس پی چوہدری
تفصیلات کے مطابق: آریجا پولیس نے بھورو کلہوڑو والے علاقے سے ملزم جاوید کلہوڑو کو بغیر لائسنس پسٹل اور گولیوں سمیت گرفتار کرکے سندھ آرمس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے،
مذکورہ ملزم تھانہ،کنگا،تھانہ رشید وگن اور تھانہ آریجا سمیت مختلف تھانوں کی حدود کے اندر ڈکیتیوں جیسے سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث و مطلوب ہے۔
مارکیٹ پولیس نے بندر روڈ والے علاقے سے ملزم گلشن میرانی کو بغیر لائسنس پسٹل اور گولیوں سمیت گرفتار کرکے سندھ آرمس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔
سچل پولیس نے قمبر روڈ والے علاقے سے جرائم پیشہ و منشیات فروش ملزم حبدار لغاری کو ایک کلو سے زائد (1030) گرام چرس سمیت گرفتار کرکے پولیس مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔
نوڈیرو پولیس نے سالار چؤدگی والے علاقے سے جرائم پیشہ و منشیات فروش ملزم کاشف جیہو کو ایک کلو سے زائد (1140) گرام چرس سمیت گرفتار کر کے پولیس مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔
ھٹڑی غلام شاہ پولیس نے اغوا کیس میں روپوش ملزم محراب نوحانی کو گرفتار کرلیا ہے۔
رحمت پور پولیس نے پیر مراد شاہ والے علاقے سے اشتہاری ملزم ربنواز کو گرفتار کرلیا ہے۔
گیریلو پولیس نے عمر بھیہ والے علاقے سے منشیات فروش ملزم نوید ابڑو کو آدھا کلو سے زائد (520) گرام چرس سمیت گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا ہے۔
اللہ آباد پولیس نے شہری انعام علی کی چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کرلی ہے،
وارث ڈنو ماچھی پولیس نے شہری درمحمد کی چوری شدہ موٹر سائیکل CD70 ماڈل 2023 برآمد کرلی ہے،
تعلقہ پولیس نے شہری شاہنواز سے چھینی جانے والی موٹر سائیکل CD70 ماڈل 2021 برآمد کرلی ہے، سیہڑ پولیس نے شہری اوشاق علی کی چوری شدہ چنگچی رکشہ برآمد کرکے ان کے حوالے کردی ہے۔
علی گوہر آباد پولیس نے شہری محمد حنیف کی چوری شدہ قیمتی موبائل فون برآمد کرلی ہے۔
گرفتار ملزمان سے تفتیش سمیت مزید قانونی و ضابطے کی کاروائیاں جاری ہیں۔