کراچی : رپورٹ : محمد حسین سومرو :: ملزمان گینگ سرجانی شاہ بیگ گوٹھ میں واقع خالی مکان میں موجود واردات کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔ طارق الٰہی مستوئی
پولیس نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کاروائی کرکے پانچ ملزمان کو منصوبہ بندی کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔ ایس ایس پی ویسٹ
گرفتار ملزمان سے 05 پسٹلز بمعہ ایمونیشن، چھینے گئے 05 موبائل فون اور وولٹ/ نقدی رقم برآمد ہوئی۔ طارق الٰہی مستوئی
برآمدہ موبائل فونز اسلحہ کے زور پر چھینا گیا ہے جس کا مقدمہ الزام نمبر 840/24 بجرم دفعہ 392/397/34 تھانہ سرجانی میں درج ہے۔
ملزمان نے انکشاف کیا کہ گلستان جوہر میں ہاؤس روبری کی واردات کے دوران 150 تولہ گولڈ/سونو، فارن کرنسی اور نقدی لوٹی تھی۔
جبکہ میمن گوٹھ میں ہاؤس روبری کے دوران 90 تولہ گولڈ/سونو، فارن کرنسی اور نقدی رقم اسلحہ کے زور پر لوٹی تھی۔ ایس ایس پی ویسٹ
مزید گلستان جوہر، میمن گوٹھ، معمار، سپر ہائی وے، اسٹیل ٹاؤن، گلشن حدید، درخشاں اور گزری کے علاقوں میں بھی ہاؤس روبریز کا اعتراف کیا۔
گرفتار ملزمان کے خلاف مزید سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمات کا اندراج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔ طارق الٰہی مستوئی
گرفتار ملزمان میں صدیق عرف استاد، خادم حسین عرف ابو، محمد یوسف، علی گل اور شاہد علی شامل ہیں۔ ایس ایس پی ویسٹ ۔