لاڑکانہ : ( رپورٹ : محمد حسین سومرو) ایس ایس پی لاڑکانہ جناب احمد چودھری صاحب QPM , PSP کی جاری کردہ ہدایات و احکامات پر، وارداتوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاریوں کے لیے لاڑکانہ پولیس کی جانب سے عادی مجرموں کے ممکنہ ٹھکانوں پر چھاپے مارے جانے کا سلسلہ جاری.
مختلف سب ڈویژنز کے تھانوں کی پولیس نے ماھوٹا بقاپور، SIB سیال، ھٹڑی غلام شاہ، حیدری، باڈھ، تعلقہ اور باقرانی کے گرد و نواہ میں سرچ آپریشن کیا.
سرچ آپریشن کے دوران مجرموں کے ممکنہ موجودگی والی پناھ گاہوں اور ٹھکانوں کی تلاشی لی گئی.
سرچ آپريشن کے دوران متعدد مشتبہ و مشکوک افراد سے پوچھ گچھ کر کے ریکارڈ کی تصدیق کی گئی.
ضلع بھر میں سرچ آپريشن کے دوران (21) جرائم پیشہ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے.
گرفتار ملزمان قتل،چوریوں، ڈکیتیوں،منشیات فروشوں اور پولیس مقابلوں جیسے سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث اشتہاری و روپوش ہیں۔
کاروائیوں کے دوران دو عدد کلاشنکوف،پسٹل،ریوالور،شارٹ گنز، چھینی جانے والی موٹر سائیکل، قیمتی موبائل فون،اور منشیات برآمد.
تھانہ ماھوٹا کی حدود زنگیو واھ والے علاقے سے حجدار چانڈیو مرڈر کیس میں ملوث تین ملزمان پرویز عرف پرو چانڈیو،نجیب اللہ چانڈیو اور سانول چانڈیو کو دو عدد کلاشنکوف اور گولیوں سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے،
گرفتار ملزمان نے عیدالفطر کے دن دیرینہ دشمنی کے بناء پر حجدار چانڈیو کو قتل کیا تھا
تھانہ تعلقہ کی حدود سے سنگین نوعیت کے مقدمات میں وانٹیڈ ملزم اسماعیل چانڈیو کو گرفتار کر لیا گیا ہے,مذکورہ ملزم تھانہ ولید،تھانہ سچل اور تھانہ تعلقہ سمیت مختلف تھانوں میں جرائم/مقدمات میں ملوث ہے.
تھانہ ھٹڑی غلام شاہ کی حدود سے ملزم امیر بخش کھوسو کو بغیر لائسنس شارٹ گن اور کارتوسوں سمیت گرفتار کرلیا ہے۔
تھانہ حیدری کی حدود سے روپوش و اشتہاری دو ملزمان عبداللہ ابڑو اور امید علی ڈومکی کو گرفتار کر لیا گیا ہے، مذکورہ ملزمان سنگین سنگین نوعیت کے جرائم اور مقدمات میں ملوث ہیں۔
تھانہ شہید الاہی بخش سیال کی حدود سے ملزم ھادی بخش کھوسو کو بغیر لائسنس پسٹل اور گولیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے.
تھانہ باقرانی کی حدود سے ایک اشتہاری ملزم گلاب ابڑو اور ایک لسٹیڈ نارکوٹکس ڈیلر مدد عرف مدو ابڑو کو ایک کلو سے زائد ( 1050) گرام چرس سمیت گرفتار کر لیا ہے.
تھانہ بقاپور کی حدود سے دو اشتہاری ملزمان امجد کلہوڑو اور جنید کلہوڑو کو گرفتار کر لیا گیا ہے.
تھانہ باڈھ کی حدود سے چوری کیس میں ملوث و اشتہاری ملزم بودو کوری کو گرفتار کر لیا گیا ہے.
تھانہ سچل کی حدود سے تین ملزمان آفتاب اوڈھانو، زبیر کھاوڑ کو ایک عدد پسٹل،اہک عدد ریوالور اور گولیوں سمیت گرفتار کرلیا ہے،جبکہ ملزم رمضان عرف گڈو بھٹو کو چرس سمیت گرفتار کر لیا ہے۔
تھانہ دڑی کی حدود سے مطلوب ملزم غلام مصطفیٰ عرف کپتان چانڈیو گرفتار۔
تھانہ رتوڈیرو کی حدود سے منشیات فروش سدھیر کھوکھر کو چرس سمیت گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے.
تھانہ ولید کی حدود سے منشیات فروش حبیب کلہوڑو کو چرس سمیت گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
تھانہ دھامراہ کی حدود سے دو منشیات فروش ملزمان ھمیر دھامراہ اور مجاہد جونیجو کو چرس سمیت گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے.
تھانہ رحمت پور کی حدود سے شہری نوید احمد سومرو کی چھینی جانے والی موٹر سائیکل اور قیمتی موبائل فون بھی برآمد۔
اس موقع پر
ایس ایس پی لاڑکانہ
جناب احمد چودھری صاحب QPM, PSP نے کہا ہے کہ ضلع میں پائدار امن کا قیام اولین ترجیحات میں شامل ہے، امن و امان میں خلل ڈالنے والوں اور انکے سہولتکاروں سے آہینی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا.