حیدرآباد( بیورو رپورٹ) جمعیت علماء اسلام (ف) کے رہنما مولانا راشد محمود سومرو نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سندھو بچاؤ اور سندھ بچاؤ تحریک کو مزید تیز کرتے ھوئے 24- 25 اور 26 اپریل کو احتجاجی جلسہ کر کے سندھ پنجاب بارڈر بلاک کریں گے انہوں نے کہا کہ 24 اپریل کو کندھکوٹ سے انڈس ہائے وے پر احتجاجی جلسہ ہوگا اور
25 اپریل کو ضلع گھوٹکی میں کموں شہید سے نیشنل ھائی وے پر احتجاجی جلسہ ہوگا اور 26 اپریل کو ضلع سکھر میں موٹر وے سکھر انٹرچینج پر احتجاجی دہرنا ہوگا اور
اگلا مرحلہ تینوں مقامات پر مستقل دھرنا دے کر سندھ پنجاب بارڈر کو بلاک کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کالا باغ ڈیم کے خلاف کھڑی رہی اور اب کینالوں کا فیصلہ واپس لینے تک عوام کے ساتھ کھڑے ہیں
وفاق ھوش کے ناخن لے کیوں کہ سندھ کے عوام نے کارپوریٹ فارمنگ کو مسترد کیا ھے انہوں نے کہا کہ سندھو دریاء میں پہلے سی پانی کی قلت کی وجہ سے زیر زمین پانی زہر بنتا جارہا ھے جے یو آئی نے ہمیشہ عوام کے حقوق پر بات کی ھے