کراچی : ( رپورٹ : ڈاکٹر آصف قریشی) گزشتہ روز نیشنل انسٹیٹیوٹ آف بلڈ ڈیسیزز NIBD اسپتال کراچی میں عزم عالیشان کے اشتراک سے چوتھی بلڈ ڈونیشن ڈرائیو کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈایریکٹر NIBD ڈاکٹر اسامہ شمسی ۔ چیرمین عزم عالیشان ڈاکٹر محمد احمد ۔ صدر جناب عادل نایاب ۔ ڈایریکٹر E-Pharm فارما اور ممبر FPCCI جناب فھد الیاس نینیتال والا ۔ کوہ پیما محترمہ سوہنیا بابر صاحبہ ۔ بیگم حاجی یونس اسپتال کے ہیڈ جناب کامران انیس صاحب ۔ صدر CDC کلفٹن ڈیفنس کمیونٹی جناب عبد الرحمن صاحب ۔ ڈایریکٹر گرینڈ گروپ آف کمپنیز جناب دانش نفیس صاحب ۔ دوا ہیلتھ کیئر کے سی ای او جناب حذیفہ عمیر صاحب ۔ڈایریکٹر ملٹی کیپس جناب حنین خالد صاحب ۔نیشنل فورم فار ہیومن رائٹس آف پاکستان کے جنرل سیکریٹری جناب ڈاکٹر عبدالرحیم صاحب ۔ صدر ڈریمز آف یوتھ جناب سبیر احمد صاحب ۔ اس کے علاوہ ڈاکٹر شیما ارم ۔ ڈاکٹر ماہم جمیل ۔ ڈاکٹر شاہدہ ترک اور دیگر سیاسی ، سماجی ، کاروباری ، مذہبی اور مختلف تنظیموں کے سربراہان نے شرکت کی کیمپ میں 100 سے زائد افراد نے خون کی محلق بیماریوں کے شکار بچوں کے لیے اپنے خون کے عطیات جمع کرواے اور اس ہونے والے بلڈ کیمپ کو سراہا اور اس طرح کی مذید سرگرمیوں کے انعقاد کا اعلان بھی کیا اور ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی گئی ۔
ای این آئی کے نمائندے سی بات کرتے ہوے ڈاکٹر عبدالرحیم کا کہنا تھا کہ ہر سال پاکستان میں 5000 بچے جون کی مختلف جان لیوا بیماریوں میں مبتلا ہوتے ہیں اور خون کی عدم دستیابی کی وجہ سے اموات کا شکار ہوتے ہیں اس کے علاوہ بھی کافی سرے ایسے مریض جنہیں کسی حادثے کی وجہ سے خون کے ذائع ہونے سے بھی اموات ہوتی ہیں آج NIBD اور عزم عالیشان نے مل کر جو چوتھا بلڈ ڈونیشن ڈرائیو کا قدم اٹھایا ہے وہ قابل تعاریف ہے اور میری بھرپور کوشش ہوگی کے میں انکے ہر اس طرح کی سرگرمیوں کا حصہ رہوں۔ اس کے علاوہ تمام مہمانانِ گرامی نے عزم عالیشان کی اس کاوش کو خوب خوب سراہا اور آ یندہ ہونے والی سرگرمیوں کے لیے بھی اپنی پیشرفت پیش کی خون کا عطیہ کرنے والے تمام ممبران مہمانانِ گرامی اور خوش جوش و جذبے والے نوجوانوں کا کہنا تھا کے آج کی یہ چھوٹی سی ہماری کوشش بہت سارے گھروں میں زندگیوں کی اور خوشیوں کی روشنی لانے کا سبب بنے گی۔ ڈاکٹر شیما ارم اور ڈاکٹر ماہم جمیل نے خون کا عطیہ دینے والے تمام ڈونرز کو اس کے حوالے سے آگاہی فراہم کی اور خوراک کے بارے میں بھی بتایا کے خون کا عطیہ کرنے کے بعد کس طرح کی خوراک کا استعمال کرنا چاہیے آخرمیں عزم عالیشان کے پیٹرن ان چیف فھد الیاس نینیتال والا اور چیرمین جناب ڈاکٹر محمد احمد صاحب نے تمام مہمانانِ گرامی اور اس ڈرائیو میں ہر طرح سے شرکت کرنے والے لوگوں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور ان سب کا شکریہ بھی ادا کیا کے انھوں نے اس ڈرائیو میں شرکت کر کے اس کو کامیاب بنایا اور ایک شعر کے ساتھ اپنی بات کا اختتام کیا کہ
ہم نے کیا جو عزم وہ عالیشان ہے
تمام عمر انسانیت کی خدمت کرکے دکھائیں گے ۔ رپوٹر آصف قریشی ای این آئی نیوز کراچی۔