سکھر : شہر کو محفوظ بنانے اور منشیات سمیت شہر سے تجاوزات کے خاتمے کے لیے انڈس ایگل اسکواڈ کا آغاز۔
ایم این اے سید خورشید احمد شاہ، ایم این اے نعمان اسلام شیخ نے میئر سکھر بیریسٹر ارسلان اسلام شیخ اور ایس ایس پی سکھر امجد شیخ کے ہمراہ ربن کاٹ کر انڈس ایگل اسکواڈ کا باضابطہ افتتاح کیا۔
کسی بھی ملک یا شہر میں امن ہوتا ہے تو سرمایہ کاری آتی ہے ، شہر ترقی کرتا ہے، ایم این اے سید خورشید احمد شاہ
ایگل اسکواڈ کو مضبوط کیا جائے، اگر موجودہ ایس ایس پی چلا بھی جائے تو یہ اسکواڈ قائم رہے، سید خورشید احمد شاہ۔
سکھر میں انکروچمنٹ کا بہت بڑا مسئلہ ہے، کسی کو بے روزگار کرنے کے حق میں نہیں اور ہم ان کو متبادل دیں گے، خورشید احمد شاہ ۔
انڈس ایگل اسکواڈ 60 اہلکاروں پر مشتمل ہے، بیریسٹر ارسلان اسلام شیخ ۔
اسکواڈ شہر کی 24 گھنٹہ نگرانی کرے گا ، جلد اسکواڈ میں خواتین اہلکار بھی شامل کی جائیں گی ، بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ۔
انڈس ایگل اسکواڈ شہر کو محفوظ بنانے کیلئے بہترین اضافہ ہے، اسکواڈ جرائم ، منشیات اور دیگر سماجی برائیوں کی شکایات پر بروقت کارروائی عمل میں لائے گا ، ایس ایس پی سکھر امجد شیخ
سکھر (20 نومبر): سکھر شہر کو محفوظ بنانے اور منشیات سمیت شہر سے تجاوزات کے خاتمے کے لیے سکھر میونسپل کارپوریشن اور سکھر پولیس نے ہاتھ ملا لیے ۔ سکھر میونسپل کارپوریشن اور سکھر پولیس کا جوائنٹ وینچر ، انڈس ایگل اسکواڈ کا آغاز ۔ اس سلسلے میں انڈس ایگل اسکواڈ سکھر کی لانچنگ کی پروقار تقریب پولیس مددگار 15 پر منقعد ہوئی۔ تقریب میں رکن قومی اسمبلی سید خورشید احمد شاہ ، ایم این اے نعمان اسلام شیخ کی مہمان خصوصی کے طور پر شرکت ۔ میونسپل کارپوریشن سکھر کی جانب سے میئر سکھر بیریسٹر ارسلان اسلام شیخ اور سکھر پولیس کی طرف سے ایس ایس پی سکھر امجد شیخ نے جوائنٹ وینچر کے ایم او یو پر دستخط کئے، جس کے بعد ایم این اے سید خورشید احمد شاہ، ایم این اے نعمان اسلام شیخ نے ترجمان سندھ حکومت و میئر سکھر بیریسٹر ارسلان اسلام شیخ اور ایس ایس پی سکھر امجد شیخ کے ہمراہ ربن کاٹ کر انڈس ایگل اسکواڈ کا باضابطہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر سید خورشید احمد شاہ، ایم این اے نعمان اسلام شیخ اور میئر سکھر بیریسٹر ارسلان اسلام شیخ نے ایس ایس پی سکھر امجد شیخ کو اسکواڈ کے لیے موٹر بائیک کی چابی حوالے کی۔ اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و رکن قومی اسمبلی سید خورشید احمد شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ملک و شہر کے لیے امن امان بنیادی اہمیت کا حامل ہے، امن ہوگا تو سرمایہ کاری آئے گی اور شہر ترقی کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ امن کو ہم نے بدقسمتی سے ترجیحات میں نہیں رکھا جبکہ عام آدمی، تاجر سب ہیں کو امن چاہیے، انہوں نے کہا کہ ہم سیاستدان صرف ووٹ لینے کے لیے نہیں ہے، ہمیں اپنے لوگوں کے اعتماد پر بھی پورا اترنا چاہیے۔ ایم این اے سید خورشید احمد شاہ نے مزید کہا کہ پہلے بھی سکھر میں اسکواڈ بنا تھا، لیکن ایس ایس پی کے جانے کے بعد وہ اسکواڈ ختم ہو گیا، انہوں نے کہا کہ ایگل اسکواڈ کو مضبوط کیا جائے، اگر موجودہ ایس ایس پی چلا جائے تو یہ اسکواڈ قائم رہے۔ سید خورشید احمد شاہ نے کہا کہ مجھے اور نعمان اسلام شیخ کو پارلیمنٹ میں ممبران آکر کہتے ہیں کہ سورج غروب ہونے کے بعد رحیم یار خان سے آگے نہیں جاسکتے، ہمیں بہت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ اس میں کچھ پروپیگنڈا ہے، لیکن کچھ حقیقت بھی ہے، کون ہے ان کے پیچھے؟ انہوں نے کہا کہ سکھر میں انکروچمنٹ کا بہت بڑا مسئلہ ہے، میں کسی کو بے روزگار کرنے کے حق میں نہیں ہم ان کو متبادل دیں گے، کسی کو بے روزگار نہیں کریں گے۔ شہر سے تجاوزات کے خاتمے پر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سکھر میں مسائل ہیں لیکن کئی شہروں سے آگے ہے۔ رکن قومی اسمبلی نعمان اسلام شیخ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میونسپل کارپوریشن سکھر اور سکھر پولیس نے بہت اچھا اقدام لیا ہے ، اس میں ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا پڑے گا ، شہر میں بدامنی کافی کم ہوئی ہے ، ہمیں اپنے شہر کو مل کر پُرسکون بنانا ہے ، شہر پُرسکون بنے گا تو کاروبار بڑھے گا ، جس سے لوگ خوشحال ہونگے اور شہر مزید ترقی کرے گا ۔ترجمان سندھ حکومت و میئر سکھر بیریسٹر ارسلان اسلام شیخ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انڈس ایگل اسکواڈ 60 اہلکاروں پر مشتمل ہے ، جس میں میونسپل کارپوریشن سکھر کی اینٹی انکروچمنٹ کے 20 اہلکار بھی شامل ہیں ، انہوں نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن سکھر نے 30 موٹر بائیکس انڈس ایگل اسکواڈ کو دی ہیں ، اسکواڈ شہر کی 24 گھنٹہ نگرانی کرے گا ، جلد اسکواڈ میں خواتین اہلکار بھی شامل کی جائیں گی ، بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے کہا کہ اسکواڈ کا مقصد شہر کی امن امان کی صورتحال کو مزید بہتر کرنا ہے ،اسٹریٹ کرائم ، منشیات اور شہر سے تجاوزات کا خاتمہ اسکواڈ کے فرائض میں شامل ہے ، انہوں نے کہا کہ یہ پہلا فیز ہے ، دوسرے فیز میں اس کو اور بڑھائیں گے ۔ محکمہ روینیو کے اینٹی انکروچمنٹ کے عملے کو شامل کیا جائے گا ، بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ کا سکھر میں وال آف ہیروز بنانے کا اعلان ۔ شہر کی بہتری اور ملک کا نام روشن کرنے والے ہیروز کی تصاویر لگائی جائیں گی ۔ اس سلسلے میں انہوں نے کہا کہ پہلے پورٹریٹ یوسف اعوان کا بنایا جائے گا ، جنہوں نے تھائی لینڈ میں پاکستان کے لیے باڈی بلڈنگ کے مقابلوں میں سونے کا تمغہ جیتا ہے ، ایس ایس پی سکھر امجد شیخ نے کہا کہ انڈس ایگل اسکواڈ شہر کو محفوظ بنانے کیلئے بہترین اضافہ ہے، شہر کی نگرانی کرنے میں آسانی ہوگی ، انڈس ایگل اسکواڈ جرائم ، منشیات اور دیگر سماجی برائیوں کی شکایات پر بروقت کارروائی عمل میں لائے گا ، انہوں نے کہا کہ پیٹرولنگ میں بہتری آئے گی اور موٹر سائیکل سنیچنگ کے خاتمے میں مدد ملے گی ، انہوں نے کہا کہ دوسرے فیز میں انڈس اسکواڈ کو سی سی ٹی وی سسٹم سے انٹریگیٹڈ کریں گے