ننکانہ صاحب ( بیورورپورٹ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے پروگرام ”کھیلتا پنجاب گیمز“ 2024 کے تحت ننکانہ صاحب میں مختلف کھیلوں کے مقابلوں کا آغاز کر دیا گیا, دو ہفتے تک جاری رہنے والی گیمز کے دوران مختلف قومی اور علاقائی کھیلوں کے مقابلے ہوں گےمیونسپل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلتا پنجاب گیمز کی افتتاحی تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شہرینہ غلام مرتضی جونیجو ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ملک اظہر محمود اعوان سمیت ضلعی افسران , سیاسی و سماجی رہنماﺅں اور کھلاڑیوں نے شرکت کی اس موقع پر افتتاحی کرکٹ میچ میں پاک گیریزن کی ٹیم نے ننکانہ قلندر کو 18 رنز سے ہرا دیا پاک گیریزن کی ٹیم کی طرف سے 71 رنز کے تعاقب میں ننکانہ قلندر کی ٹیم مقررہ پانچ اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر صرف 52 رنز بنا سکی ,دو ہفتے تک جاری رہنے والی کھیلتا پنجاب گیمز کے دوران کرکٹ, ہاکی, کبڈی, فٹ بال, بیڈمنٹن اور اتھلیٹکس کے مقابلے ہوں گے جن میں بیس سال تک کی عمر کے کھلاڑی حصہ لیں گے جبکہ کرکٹ مقابلوں میں حصہ لینے کے لئے کھلاڑی کے لئے عمر کی کوئی حد نہیں ہے , بیڈمنٹن اور اتھلیٹکس کے مقابلوں میں لڑکیاں بھی حصہ لے کر اپنی صلاحیتوں کا اظہار کریں گی ضلعے کی سطح پر پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیمیں ڈویژن اور پھر صوبائی سطح کے مقابلوں میں حصہ لیں گی۔
