
رپورٹ : محمد حسین پرمار
ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کی جانب سے کراچی پولیس آفس میں پولیس 15 مددگار کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ پیٹرولنگ کاروں کی تقسیم کے حوالے سے تقریب۔
اس موقع پر ڈی ائی جی ایڈمن ، اے ڈی ائی جی ایڈمن، اے ڈی آئی جی لیگل ،ڈی ایس پی پولیس 15 مددگار و دیگر افسران موجود تھے۔
اے ڈی آئی جی ایڈمن نے پولیس 15 مددگار کو فراہم کی جانے والی نئی پیٹرولنگ کاروں کے حوالے سے بریفنگ دی ۔
ایڈیشنل آئی جی نے پیٹرولنگ کاروں کا معائنہ کیا۔
پولیس چیف نے یونٹ کے افسران و ملازمان سے بھی ملاقات کی اور پولیس 15مددگار کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کیں۔
اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی کراچی نے پہلے مرحلے میں پندرہ پیٹرولنگ کاروں کو یونٹس کے حوالے کیا۔
جن میں سات کاریں ساؤتھ ، چھ کاریں ایسٹ، ایک کار سینٹرل اور ایک کار پولیس 15 افس ایئرپورٹ کو دی گئیں۔