ننکانہ صاحب ( بیورورپورٹ) سکھ رہنماءاور چئیرمین بابا گورونانک ہاکی اکیڈمی سردار امولک سنگھ گھاکل نے گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب کا دورہ کیا, سکھ رہنماءکا اگلے سال ننکانہ صاحب میں ورلڈ کبڈی کپ کروانے کا اعلان, تفصیلات کے مطابق چئیرمین بابا گورونانک ہاکی اکیڈمی سردار امولک سنگھ گھاکل نے اپنی اہلیہ اندرجیت کور کے ہمراہ اپنے روحانی پیشوا بابا گورونانک کی جائے پیدائش گوردوارہ جنم استھان کا دورہ کیا, گوردوارہ جنم استھان پہنچنے پر بابا گورونانک ہاکی اکیڈمی کے ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اسد جاوید, سی ای او سید غلام مجتبیٰ شاہ اور ڈائریکٹر آپریشن علی رضا نے گوردوارہ انتظامیہ کے ہمراہ ان کا شاندار استقبال کیا ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں, سردار امولک سنگھ گھاکل نے گوردوارہ میں اپنی مذہبی رسومات ادا کیں, وہ گوردوارہ کے مختلف حصوں میں بھی گئے, انہوں نے شاندار استقبال اور بہترین مہمان نوازی پر حکومت پاکستان اور گوردوارہ انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا, اس موقع پر جنرل سیکرٹری پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی ستونت کور نے سردار امولک سنگھ گھاکل اور ان کی اہلیہ کو سروپا بھی دئےے, میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار امولک سنگھ گھاکل نے کہا کہ ہردفعہ پاکستان آکر پہلے سے زیادہ عزت اور احترام ملا ہے, دنیا بھر کے سکھوں کو کہتا ہوں کہ وہ بلاخوف وخطر پاکستان آئیں, یہاں انہیں مثالی مہمان نوازی ملے گی انہوں نے کہا کہ بابا گورونانک ہاکی اکیڈمی کے زیراہتمام 6 نومبر کو بابا گورونانک ہاکی میلہ, 10 نومبر کو بابا گورونانک کبڈی میلہ جبکہ 19 نومبر کو کرتار پور میں ورلڈ کبڈی کپ ہورہا ہے جن میں عالمی سطح کے کھلاڑی حصہ لیں گے۔